باب المدینہ (کراچی)کے اِنہی اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا خُلاصہ ہے کہ ایک مرتبہ میں دعوتِ اسلامی کے سنتّوں کی تربیت کے مَدَنی قافلے میں سفر کی غرض سے عالمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ پہنچا۔مَدَنی تربیت گاہ والوں نے مجھے ہاتھوں ہاتھ لیااورخیرخواہی کے بعد ہمارے مَدَنی قافلے کوگَوَادَرشہر کی ایک جامع مسجدکارُوٹ دے کردعاؤں کے ساتھ روانہ کردیا۔ الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ َّ ہمارامَدَنی قافلہ بخیروعافیت مطلوبہ مسجدمیں پہنچ گیا۔طویل سفرکی وجہ سے ہم بہت تھکے ہوئے تھے۔وہ رات شبِ معراج (یعنی ۲۷ رجب المرجب)تھی ۔ہم نے اجتماعِ ذکرونعت