Brailvi Books

بے قصور کی مدد
14 - 33
کے پاس ہی ہے)پرفاتحہ خوانی کیلئے حاضرہوا تومیں یہ دیکھ کر حیران رہ گیاکہ قبرستان کے اندرونی حصے سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنے مخصوص انداز میں نگاہیں جھکائے باہر کی جانب تشریف لا رہے ہیں۔ میں نے آگے بڑھ کرسلام و دست بوسی کے بعد عرض کی:'' حضور! آپ یہاں!''امیر اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے مسکراکر ارشاد فرمایا''ایک اسلامی بھائی کو جن نے پکڑ لیا تھا اُسے چھڑانے آیا تھا ۔'' اتنافرمانے کے بعد آپ دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ دوبارہ اسی راستے سے قبرستان کے اندرونی حصے کی طرف تشریف لے گئے۔ فاتحہ خوانی کرنے کے بعد جب میں قبرستان سے واپس آنے لگا تو کچھ اور اسلامی بھائی بھی فاتحہ خوانی کیلئے آپہنچے۔میں نے ان کو بتایا کہ قبرستان میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ تشریف لائے ہوئے ہیں،آپ لوگ بھی ملاقات کرلیں۔یہ سنتے ہی تمام اسلامی بھائی امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے دیداراور ملاقات سے فيضياب ہونے کے لیے اُسی جانب چل پڑے جدھرآپ دامت برکاتہم العالیہ تشریف لے گئے تھے۔مگر قبرستان میں کافی دیرتک تلاش کرنے کے باوجود امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ دکھائی نہ دئیے۔ بعد میں معلومات کرنے پرپتہ چلا کہ جس وقت