Brailvi Books

بے قصور کی مدد
11 - 33
برکت سے مجھ پر ذرّہ برابربھی تشدد نہیں ہوا ۔ دورانِ تفتیش میرا بے قصور ہونا بھی ثابت ہوگیا اورکچھ ہی عرصہ بعد مجھے باعزت رہائی مل گئی۔
عرضِ اَحوال کی پياسوں ميں کہاں تاب مگر

آنکھيں اے اَبر کرم تکتی ہيں رَستہ تيرا
اللہ عَزّ وَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 (2) مد ینے کا سفر
    باب الاسلام(سندھ) کے شہر بدین کے ایک اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا لبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی صحبتِ بابرکت سے مدینے شریف کی حاضری کی ایسی تڑپ ملی کہ میں نے اپنا رِکشابیچا اور زیارتِ مدینہ کے لیے عمرے پرروانہ ہوگیا۔ ایک رات میں مسجدِ نبوی شریف علی صاحبھا التحیۃ والسلام میں اصحاب ِصُفّہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے چبوترے کے قریب حاضر ہواتو میں نے دیکھا کہ وہاں پر شیخِ طریقت،
Flag Counter