بیان کے اختتام پر یہ اعلان بھی کیا کہ جس کودعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ میں عالم کورس (درسِ نظامی )میں داخلہ لینا ہو وہ داخلہ فارم وصول کر لے ، ان کے ترغیب دلانے پر میرے والد صاحب نے بھی ایک فارم لے لیا اورپھر مجھے جامعۃ المدینہ بیراج روڈ سکھرمیں داخل کروادیا۔ یوں میں نے علمِ دین حاصل کرنے کاآغاز کیا اور اس طرح اپنے دل میں لگی علم کی پیاس بجھانے لگا۔ تادمِ تحریر میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم جامعۃ المدینہ کے درجہ سابعہ کا طالب علم ہوں اور اب تک اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تمام امتحانات میں نمایاں پوزیشن (اول دوم اور سوم) کا شرف حاصل کرچکا ہوں ، نیز اپنی تعلیم کے دوران بارہ ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت کے ساتھ ساتھ مدنی قافلہ کورس کرنے کی سعادت بھی پا چکا ہوں۔ تادمِ تحریر ایک ذیلی مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے حسب توفیق دین متین کی سر بلندی کے لیے کوشاں ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! َلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۱۱}باڈی بلڈنگ کا جنونی
رانا ٹاؤن (تحصیل فیروز والا، ضلع شیخوپورہ ) کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں فکرِ آخرت سے