Brailvi Books

بُری سنگت کا وبال
26 - 32
کے بعد میں اپنے والد صاحب کے ساتھ جمعرات کے دن بعد نماز مغرب ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پہنچ گیا۔اجتماع میں شریک کثیر تعداد میں عاشقان رسول کو دیکھ کر میں حیران رہ گیا کہ اتنے سارے سنتوں پر عمل کرنے والے عاشقان رسول سروں پر سبز سبز عماموں کے تاج سجائے کہاں سے آئے ہیں۔ اجتماع کے پُر کیف مناظراور ہر طرف سبز سبز عماموں کی ہریالی دیکھ کر میرے دل کو بہت روحانی سکون ملا۔ اب میں نہ صرف ہر جمعرات ہونے والے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کے لگابلکہ بڑی راتوں کے اجتماعات میں شرکت کو بھی اپنا معمول بنالیا۔ ان سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی برکت نہ صرف مجھے نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی بلکہ میرے اخلاق وکردار میں بھی نمایاں فرق آگیا۔ اب میں اپنے والدین کا ادب واحترام کرنے لگااور ضد کرنا اور انہیں تنگ کرنا بھی چھوڑ دیا۔اسی دوران ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے زیر انتظام جامع مسجد مکی البہار کالونی گڈو میں اجتماع ذکرو نعت کی ترکیب بنائی گئی جس میں کندھ کوٹ (ضلع کشمور) سے تشریف لائے ہوئے ایک مبلغ اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا، دوران بیان انھوں نے عالم دین کے فضائل بیان کیے اور ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا: اپنی اولاد کو عالم بنائیے، ہوسکتا ہے  اللہ تعالیٰ آپ کی نسل سے دین متین کی خدمت لے لے اوراِسی عمل کے صدقے بخشش ومغفرت فرما دے۔‘‘