کی فریدی مسجد جارہے تھے تومیں بھی والد صاحب کے ساتھ جانب ِمسجد چل دیا،نماز ادا کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے ’’ فیضانِ سنّت‘‘ سے درس دینا شروع کردیا ۔ جب ہمیں پتہ چلا کہ رمضان المبارک کے روزوں کے متعلق درس ہو رہا ہے تو ہم بھی بیٹھ گئے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی بھی آمد آمد تھی۔ مبلغ اسلامی بھائی نے بڑے اچھے انداز میں ماہ ِ رمضان اور روزوں کے فضائل بیان کیے۔ ایک ولیٔ کامل کی پُر تاثیر تحریر اور مبلغ اسلامی بھائی کے پُر کشش انداز بیان سے میرے دل کی مُرجھائی کلیاں کھل اُٹھیں اور علم دین سیکھنے کا ایسا جذبہ ملا کہ اس کے بعد میں روزانہ والد صاحب سے کہتا کہ نماز پڑھنے اسی مسجد میں چلتے ہیں کہ وہاں نماز کے بعد فیضانِ سنّت سے درس بھی ہوتا ہے۔ یوں نماز کے بعد درس سننے کا بھی موقع مل جائے گا ۔ والد صاحب میرے علم دین کی طرف دلچسپی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی طرف لگاؤ دیکھ کر بہت خوش ہوتے اور مجھے اپنے ساتھ مسجد لے جاتے ،یوں ہم نماز کے بعد ہونے والے درس میں بھی ضرور شرکت کرتے۔ درس کی برکت سے آہستہ آہستہ مجھ میں مُثبَت تبدیلیاں رونما ہونے لگیں۔ درس کے بعدگڈو شہر کی نوری جامع مسجد میں دعوتِ اسلامی کے ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت سن سن کر بالآخر میرا بھی شرکت کا ذہن بن گیا۔ کچھ ہی عرصے