Brailvi Books

بُری سنگت کا وبال
24 - 32
گھر لے آیا۔ ان نعتوں اور بیانات کی برکت سے میرے دل کی قساوت نرمی میں بدلنے لگی۔ دل عشق مصطفی کی خوشبوؤں سے معطر ومعنبر ہوا اور میں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ کچھ ہی عرصے میں میرے سر پر سبز عمامے شریف کا تاج بھی سج گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریرایک مسجد میں درس دینے کی ترکیب ہے اور علاقے میں مدنی کاموں کے لیے کوشاں ہوں۔ اللہ تعالیٰ  مجھے ہر دم دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رکھے۔ آمین 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۱۰}اولاد کو عالم بنائیے
	ضلع کشمور (باب الاسلام سندھ )کے علاقے گڈو بیراج کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں ایک اسکول میں پڑھتا تھا بُرے دوستوں کی صحبت کی وجہ سے میں بہت ضدی بن گیا تھا۔بات بات پر ضد کرنا ، والدین کو تنگ کرنا میرا وَتِیرہ بن چکا تھا ۔ میرے والد صاحب امیرِ اہلسنّت دَامَتْ َبرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے طالب اور نمازوں کے پابند تھے اکثر سمجھے بھی اپنے ساتھ مسجد میں نمازِ باجماعت کے لیے لے جایا کرتے۔ ایک مرتبہ والد صاحب حسبِ معمول نمازِ عصر کی ادائیگی کے لیے شہر