لے کر دیکھی تو اس پر جَلی حروف سے لکھا ہوا تھا ’’ فیضانِ سنّت‘‘ ۔میں نے اس میں سے کچھ صفحات پڑھ کر انہیں سنائے۔ تحریر انتہائی عام فہم اور فکرِ آخرت پیداکرنے والی تھی۔ مجھے بھی درس دیکر ایک پُر کیف سکون کا احساس ہوا ۔درس کے بعد نمازیوں نے مجھ سے کہا کہ اگر آپ روزانہ درسِ فیضانِ سنّت کی ترکیب بنالیں تو نمازیوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ولی کی کتاب سے اکتسابِ فیض کا موقع مل جائے گا۔ ان کی کڑھن اور عاجزی بھرا انداز دیکھ کر مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے ہامی بھرلی ۔ اس پر تمام نمازی بے حد خوش ہوئے۔ یوں اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ درس فیضان سنّت کی برکت سے نمازوں کی پابندی بھی شروع کر دی اور روزانہ نماز کے بعد ’’فیضان سنّت‘‘ سے درس کا معمول بھی بن گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ولیٔ کامل کی پُر تاثیر تحریر کی بدولت نہ صرف میرے علم میں اضافہ ہونے لگا۔پہلے میں داڑھی منڈوانے کے فعلِ حرام کا مرتکب تھا مگر اب داڑھی شریف سجا لی ہے۔ درس کی برکت سے گناہوں کی تباہ کاریوں کے بارے میں معلومات ہونے لگی اور مجھے اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی توفیق نصیب ہوگئی۔ میں نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرنے کے لئے اپنے پاس موجود تمام عشقیہ فسقیہ گانوں کی کیسٹوں کو نکال باہر کیا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ َبرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے خوفِ خدا اور عشق ِمصطفیٰ سے بھرپور بیانات اور مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ پُر سوز نعتوں کی کیسٹیں