Brailvi Books

بُری سنگت کا وبال
22 - 32
اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں مدنی ماحول میں استقامت عطا فرما ئے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۹}بَد عَملی چھوٹ گئی
	مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف ،صوبہ پنجاب) کے گاؤں محمد پور گھوٹا سے تعلق رکھنے والے ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل میں گناہوں بھری زندگی گزار رہا تھا، فلمیں دیکھنے، گانے باجے سننے کا شیدائی تھا ،یہی وجہ تھی کہ دن رات کا اکثر حصّہ گانے باجے سننے میں گزرتا ،مذہبی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے داڑھی شریف کی سنّت سے بھی محروم تھا اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں بھی اپنے چہرے پر داڑھی شریف سجاؤں گا۔ میری عصیاں شعار زندگی میں کچھ اس طرح بہار آئی کہ ایک دن میں اپنے محلے کی مسجد میں نماز ادا کرنے گیا، بارگاہ الہٰی میں سربَسجُود ہونے کی سعادت حاصل کی۔ میں   نماز ادا کر کے فارغ ہوا ہی تھا کہ اتنے میں کچھ نماز ی میرے پاس آئے اور کہنے لگے:’’کیا آپ پڑھنا جانتے ہیں ؟‘‘ میں نے کہا: جی۔ میرا تو اتنا کہنا تھا ایک نمازی نے فوراً کتاب میری جانب بڑھاتے ہوئے محبت بھرے لہجے میں کہا: ’’کیا آپ ہمیں اس کتاب سے کچھ پڑھ کر سنا سکتے ہیں ؟‘‘ میں نے وہ کتاب