Brailvi Books

بُری سنگت کا وبال
21 - 32
اپنی زندگی کے بیش قیمت لمحات کے برباد ہونے کا احساس تک نہ تھا۔ میری  زندگی میں کچھ اس طرح بہار آئی کہ ہمارے علاقے کی مسجد میں ایک اسلامی بھائی درسِ فیضانِ سنّت دیا کرتے تھے ، ایک روز میں بھی درس میں شریک ہوگیا، درس سنا تو بہت بھلا لگا ، علم کی بہت سی باتیں سننے کا موقع ملا فکر آخرت پر مبنی باتیں سن کر دل کی کیفیت ہی بدل گئی۔ یوں روزانہ درسِ فیضانِ سنّت میں شرکت کرنا میرا معمول بن گیا اور اس طرح دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی رہنے لگی، اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں ایک مرتبہ مجھے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔ تلاوت و نعت اور سنّتوں بھرے بیان میرے دل و دماغ پر بڑا اثر کیا۔ اجتماع کے آخر میں جب لائٹیں بند کر کے اسلامی بھائیوں نے بیک زبان ہو کر ذکر اللہ کیا تو مجھے اپنے دل سے گناہوں کی سیاہی دور ہوتی محسوس ہونے لگی۔ ذکر کے بعدمانگی جا نی والی رِقّت انگیز دعا نے میرے دل کی دنیا میں اِک محشر برپا کر دیا۔ خوفِ خُدا سے میرا رواں رواں کانپ اٹھا۔ یہ آنکھیں جو خوفِ خدا میں رونے کی حلاوت سے ناآشنا تھیں آج ان سے آنسوؤں کا ایک سیلاب اُمنڈ آیا یہاں تک کہ روتے روتے میری ہچکی بندھ گئی۔ میں نے رو رو کر اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے حضور اپنے گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ سنتوں بھری زندگی بسر کرنے کے لیے دعوتِ