درسِ فیضانِ سنّت کی برکت سے آہستہ آہستہ میں مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ علمِ دین حاصل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا اور میں نے علم کی پیاس بجھانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 63دن کے مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ یہاں بھی سنّتوں کے پابند عاشقانِ رسول کی بابرکت صحبت میسر آئی۔ نماز ،وضو ،غسل کے بہت سارے بنیادی مسائل سیکھنے کے ساتھ ساتھ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ڈھیروں سنّتوں پر عمل کا موقع بھی ہاتھ آیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس تربیتی کورس کی برکت سے میرے علم وعمل میں بہت اضافہ ہوا۔ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہِ خدا عَزَّوَجلَّ کے مدنی قافلے کا مسافر ہوں۔ اللہ تعالیٰ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غلامی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۸}خوفِ خدا سے رونے کی حلاوت
ایک اسلامی بھائی نے اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کے احوال کچھ یوں بیان کیے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں فلمیں ڈرامے دیکھنے کابے حد شوقین تھا، گناہوں میں اس قدر گھرا ہوا تھا کہ مجھے