انفرادی کوشش سے مدنی ذہن بنتا گیا اور میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے قریب سے قریب تر ہوتا گیا۔ ہمارے اسکول کے ایک استاد صاحب جو کہ مدنی ماحول سے وابستہ تھے جب انہوں نے میرا ذہن دعوتِ اسلامی کی طرف مائل دیکھا تو وہ بھی کبھی کبھار دعوتِ اسلامی کی مدنی بہاریں سنانے لگے اور یوں دعوتِ اسلامی کی محبت و عقیدت میری نس نس میں بس گئی۔ انہیں کی انفرادی کوشش کی برکت سے عمامہ شریف سجانے کی سعادت ملی اور میں نے مدنی حلیہ اپنا لیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے تحت علاقائی مشاورت میں مدنی انعامات کے ذمے دار کی حیثیّت سے مدنی کاموں کی ترقی وعروج کے لیے کوشش کر رہاہوں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ تادم حیات سنّتوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۷}عقائد کی اصلاح ہو گئی
سانگھڑ( صوبہ باب الاسلام سندھ) کے مقیم ایک حافظ اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ساتھ وابستہ