Brailvi Books

بُری سنگت کا وبال
17 - 32
انتہائی جوش وخروش کے ساتھ اجتماع کی دعوت عام کرنے میں مشغول تھے۔ مختلف چوراہوں پر بینرز آویزاں کیے گئے تھے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان اس اجتماع پاک میں شرکت کر کے برکتیں حاصل کر سکیں۔ ہر طرف ایک ہی صدا تھی کہ ملتان چلو ملتان۔ ان دنوں جب اسلامی بھائی ایک ایک کے پاس جا جا کر شرکت کی بھرپور ترغیب دلا رہے تھے، اسی دوران ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی میرے پاس بھی تشریف لائے اور خیریت معلوم کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے لگے بالخصوص بین الاقوامی اجتماع کا بھر پور ذہن بنایا۔ ان کی بے غرض اور پُر خلوص دعوت سے میں متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا مگر میں کچھ مجبوریوں کے باعث اجتماع میں شریک نہ ہو سکا۔ ہمارے علاقے سے بہت سے عاشقانِ رسول سنّتوں بھرے اجتماع کے لیے روانہ ہوگئے مگر میں کفِ افسوس ہی ملتا رہا، بالآخر آنکھ جھپکنے میں تین دن گزر گئے اور جلد ہی تمام عاشقان رسول واپس لوٹ آئے ہر ایک اپنی قسمت پر نازاں تھا کہ اسے حج کے بعد تعداد کے اعتبار سے اہل حق کے سب سے بڑے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا سنہری موقع ملا۔ واپسی پر ان میں کچھ ایسا نیکی کی دعوت کا جذبہ کار فرما تھا کہ آتے ہی باقاعدگی سے مسجد میں درسِ فیضانِ سنّت کی ترکیب شروع کر دی۔ درسِ فیضانِ سنّت میں شریک ہونے کا میرا بھی معمول بن گیا، جوں جوں درس سنتا گیا دل کی دنیا بدلتی گئی مزید اسلامی بھائیوں کی انفرادی