Brailvi Books

بُری سنگت کا وبال
16 - 32
میں آگئی۔ میں نے اپنا ہاتھ ایک ولی کامل کے ہاتھ میں کیا دیا میری تو زندگی کا رخ ہی بدل گیا۔ سنّتوں کی محبت دل میں اس قدر پیداہوئی کہ میں نے عمامہ شریف اور مدنی لباس اپنا لیا اور مقصد حیات کو پانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک ہوگیا۔مدنی کاموں کی ترقی وعروج کو اپنا مقصد بنالیا، لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے مسجد میں درسِ فیضانِ سنّت دینا شروع کر دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر خادم (نگرانِ) کابینہ کی حیثیت سے سنّتوں کی ترویج و اشاعت کے لیے کوشاں ہوں۔ 
 اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۶}استاد صاحب کی انفرادی کوشش
	اوستہ محمد(صوبہ بلوچستان، پاکستان) کے ایک رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے ہی قدرے مذہبی ذہن تھا۔ مجھے بچپن ہی سے اگرچہ اسلامی کتابیں پڑھنے اور بیانات سننے کا شوق تھا مگر میری عملی حالت کچھ اچھی نہ تھی۔ مجھے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کچھ اس طرح سے میسر آیا کہ ایک مرتبہ مدینۃ الاولیاء (ملتان شریف) کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی آمد آمد تھی عاشقانِ رسول اسلامی بھائی