ان اسلامی بھائی نے دل موہ لینے والے انداز میں باب المدینہ کراچی کے علاقے کورنگی میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی، میں نے فوراً ہامی بھر لی۔ اسی اجتماع کی دعوت عام کرنے کے لیے جامع مسجد غلہ منڈی عطار والہ (بورے والہ) کے باہر ایک سنّتوں بھرا اجتماع بھی ہوا، جس میں بابُ المدینہ کراچی سے تشریف لائے ہوئے مبلغ اسلامی بھائی نے بیان کیا، مجھے یہاں بھی شرکت نصیب ہوئی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی کے بیان سے میں بہت متأثر ہوا اور یوں میری باب المدینہ کراچی میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت مزید پختہ ہو گئی۔ جب میں باب المدینہ میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں پہنچا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی ہر طرف سبز سبز عمامے والوں کی قطاریں ، داڑھی و زلفوں کی بہاریں دل کو لُبھانے اور دُرودو سلام کی مَد بھری صدائیں کانوں میں رس گھولنے لگیں۔ اس پُرفتن دور میں سنّتوں کی ایسی شاندار بہاریں دیکھ کر دعوت اسلامی کی محبت وعقیدت میرے دل میں گھر کر گئی۔ اس سنّتوں بھرے اجتماع میں گزرنے والی ہر ہر ساعت میرے دل میں خوف خدا اور عشق مصطفی کی شمع فروزاں کررہی تھی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ جہاں مجھے اس سنّتوں بھرے اجتماع کی ڈھیروں ڈھیر برکتیں ملی وہیں دامنِ عطار سے وابستہ ہونے کی سعادت بھی حصے