Brailvi Books

بُری سنگت کا وبال
14 - 32
میں شرکت کا ذہن دیا، جب سنّتوں بھرے اجتماع کی پربہار فضاؤں میں پہنچا تو میری سوچ وفکر کا محور ہی بدل گیا ، دل میں عمل کی ایسی رغبت پیدا ہوئی کہ میں نے اجتماع کی رقت انگیز دعا میں اپنے سابقہ گناہوں سے پکی سچی توبہ کی اورسنّتوں کا عامل بن گیا۔ عمامہ شریف کا تاج سجالیا ۔چہرے پر سنت کے مطابق داڑھی بھی رکھ لی،اور اس کے بعد جامعۃ المدینہ میں تحصیل علم دین کے لیے داخلہ لے لیا ۔ تادمِ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں درجہ اُولیٰ پڑھنے کے بعداب بارہ ماہ کے مدنی قافلے کا مسافر ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ مجھے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔ آمین 

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{۵}درسِ فیضانِ سنّت کی برکتیں 
	عطار والہ (بورے والہ، ضلع وہاڑی، صوبہ پنجاب) کے ایک مقیم اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کے احوال کچھ اس طرح بیان کیے کہ مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے میری پرائز بانڈز کی دوکان تھی۔ ایک دن قریبی مسجد میں نماز ادا کرنے جانا ہوا ،نماز کے بعد ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سادہ مگر دلنشین انداز میں درسِ فیضانِ سنّت دینا شروع کیا۔ میں بھی قریب جا کر درس سننے لگا، درس کے الفاظ انتہائی عام فہم مگر پُر تاثیر تھے اسی دوران