{۴}فلموں ڈراموں کاشوقین
تحصیل پِپلاں (ضلع میانوالی، صوبہ پنجاب) کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا لُبِّ لباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل بُرے دوستوں کی صحبت کی وجہ سے مکمل طور پر گناہوں کی دلدل میں پھنس چکا تھا، فلمیں ڈرامے دیکھنے کا اس قدر شوقین تھا کہ اگر کسی دن فلم نہ دیکھ پاتا تو دن بھر بے چینی سی رہتی۔ گناہ کرکرکے میرا دل اس قدر سخت ہوچکا تھا کہ بدکاری اور بدنگاہی جیسے گناہ کر کے مجھے کبھی ندامت نہ ہوئی تھی ، میری عیّاشیوں بھری زندگی کی سیاہ رات میں ہدایت کی صبح کچھ یوں ہوئی کہ درسِ فیضانِ سنّت کی صورت میں ایسا سورج طلوع ہوا کہ جس نے مجھے گناہوں کے بیابان سے نکال کر نیکیوں کے نخلستان میں پہنچا دیا۔ ایک دن مسجدمیں حاضری ہوئی تو ایک مبلغِ دعوت اسلامی کو درس فیضانِ سنّت دیتا دیکھ کر میں بھی قریب جا کر بیٹھ گیا۔ دل میں نیکیوں کا جذبہ بیدار کرنے والی پر تاثیر تحریر سن کر سنّتوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن بنا، اور میں پنج وقتہ نمازوں کا پابند بن گیا، فیضانِ سنّت کی عام فہم مگر غفلت سے جھنجھوڑ دینے والی تحریر نے مجھے ایسا بیدار کیا کہ روزانہ درسِ فیضانِ سنّت میں شرکت کرنا میرا معمول بن گیا، درس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں سے سلام ومصافحے کی سعادت ملنے لگی۔ ایک دن مبلغ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع