فیضانِ سنّت سن کر بدل چکا تھا۔ لہٰذامیں نے فوراًہامی بھرلی اور جب اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل سے شرکت کا سنہری موقع ملا تو اپنی سر کی آنکھوں سے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی پر کیف فضائیں دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مجھے یہاں آکر قلبی سکون کا احساس ہوا۔ پر سوز بیان اور رقت انگیز دعا نے مجھے دعوتِ اسلامی کا گرویدہ بنادیا۔ اسکے بعد وقتاً فوقتاً ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی سعادت ملنے لگی اور درسِ فیضان سنّت سننے کا بھی معمول بن گیا، جوں جوں وقت گزرتا گیا میرا اُجڑا چمن نیک اعمال کے پھولوں سے مہکتا گیا، سبز سبز عمامہ شریف اور مدنی لباس میرے بدن کا جُزولَایُنفَک بن گیا، قبر کی روشنی کا سامان کرتے ہوئے چہرے پر داڑھی شریف بھی سجا لی اور امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کے عطاکردہ مدنی مقصد’ ’مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کے تحت دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول کی صف میں شامل ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم ِتحریر علاقائی مشاورت میں مدنی قافلہ ذمہ دار کی حیثیّت سے مدنی کاموں کی ترقّی و عروج کے لیے اپنی خدمات سر انجام د ے رہا ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد