| برے خاتمہ کے اسباب |
افسوس!آج کل چُغلی اِس قَدَر عام ہے کہ اکثر لوگوں کو شاید پتا تک نہیں چلتا کہ میں چُغلخوری کر رہا ہوں۔ چُغل خوری آخِرت کیلئے سخت تباہ کُن ہے۔چُنانچِہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:''غیبت، طعنہ زنی، چُغل خوری اور بے گناہ لوگوں کے عیب تلاش کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ (قِیامت کے دن) کُتّوں کی شکل میں اُٹھائے گا۔
(الترغیب والترھیب ج ۳ ص ۳۲۵دارالکتب العلمیۃ بیروت)
ایک حديث پاک میں ہے، چُغلخور جنَّت میں نہیں جائے گا۔
(صحیح البخاری ج۴ ص۱۱۵ حدیث ۶۰۵۶ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
چُغلی کی تعریف
مُہلِکات یعنی ہلاک کردینے والے گناہوں سے بچنا ضَروری ہے اور ان سے بچنے کیلئے عموماً ان کی پہچان ضَروری ہوتی ہے۔ یہاں چُغلی کی تعریف پیش کی جاتی ہے، علامہ عینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے امام نووی علیہ رحمۃ اللہ القوی سے نَقل فرمایا کہ کسی کی بات ضَرر (یعنی نقصان )پہنچانے کے ارادے سے دوسروں کو پہنچانا