Brailvi Books

برے خاتمہ کے اسباب
8 - 31
عُیُوب کے سبب سے: (۱)چُغلی کہ میں اپنے ساتھیوں کو کچھ بتاتا تھا اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو کچھ اور(۲)حَسَد کہ میں اپنے ساتھیوں سے حَسَد کرتا تھا (۳) شراب نَوشی کہ ایک بیماری سے شِفاپانے کی غَرَض سے طبیب کے مشورہ پر ہر سال شراب کا ایک گلاس پِیتا تھا۔
(مِنھاجُ العابِدین،ص۱۶۵،مؤسسۃ السیروان، بیروت)
  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خوفِ خدا سے لرزاُٹھئے !اور گھبرا کر اپنے مَعبودِ برحق کو راضی کر نے کیلئے اُس کی بارگاہِ بے کس پناہ میں جُھک جایئے۔آہ ! چُغلی، حسد اور شراب نَوشی کے سبب ولي کامل کا شاگرد کُفریہ کلمات بول کر مر ا ۔ 

صَدرُ الشَّریعہ،بَدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:مرتے وَقت مَعاذَاللہ اُس کی زَبان سے کلمہ کُفر نکلاتو کُفر کا حکم نہ دیں گے کہ ممکن ہے موت کی سختی میں عَقل جاتی رہی ہو اور بے ہوشی ميں یہ کلمہ نکل گیا۔
 (بہار شریعت حصہ ۴ ص ۱۵۸ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی، درمختار ج۳ ص۹۶ دارالمعرفۃ بیروت)
Flag Counter