Brailvi Books

برے خاتمہ کے اسباب
5 - 31
بُرے خاتِمے کے چار اسباب
    شرحُ الصُّدور میں ہے، بعض عُلَماء ِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں : برے خاتمے کے چار اسباب ہیں۔ (۱)نماز میں سستی (۲) شراب نوشی (۳)والدین کی نافرمانی(۴) مسلمانوں کو تکلیف دینا۔
(شرحُ الصُّدور ص ۲۷ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
    جو اسلامی بھائی مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ نَماز نہیں پڑھتے یا قَضا کرکے پڑھتے ہیں،فجر کیلئے نہیں اٹھتے یابِلاشَرعی مجبوری کے مسجِد میں باجماعت پڑھنے کے بجائے گھر ہی پرنَماز پڑھ لیتے ہیں اُن کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ کہیں نَماز میں سُستی بُرے خاتمے کا سبب نہ بن جائے۔ اِسی طرح شراب خور، ماں باپ کا نافرمان اور مسلمانوں کو اپنی زَبان یا ہاتھ وغیرہ سے اِیذا دینے والا سچی توبہ کرلے۔ صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی فرماتے ہیں: توبہ کی اصل رُجوع اِلی اللہ (یعنی اللہ عزوجل کی طرف رجوع کرنا) ہے
Flag Counter