Brailvi Books

برے خاتمہ کے اسباب
4 - 31
رِعایت کا فائِدہ اُٹھائیے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ابھی جو آپ نے حِکایت سُنی اس میں نامِ اقدس پر دُرُود شریف نہ پڑھنے والے شخص کے خاتمے کے مُتَعَلِّق دیکھے جانے والے تشویشناک خواب کا بیان ہے۔ ہمیں اللہ عزوجل کی بے نیازی اور اُس کی خُفیہ تدبیر سے ڈر جانا چاہئے اور دُرُود شریف پڑھنے میں غفلت نہیں کرنی چاہئے۔ آج سے پہلے ہوسکتا ہے بارہا ایسا ہوا ہو کہ ہم نے نامِ اَقدس سن کر یا بول کر دُرُود شریف نہ پڑھا ہو۔ چُونکہ یہ رعایت موجود ہے کہ اگر اُس وَقت نہ پڑھے تو بعد میں بھی پڑھ سکتا ہے۔ لہٰذا اب پڑھ لے اور آئندہ کوشِش کر کے اُسی وَقت پڑھ لیا کرے ورنہ بعد میں پڑھ لے۔
وہ سلامت رہا قِیامت میں 

پڑھ لئے جس نے دل سے چار۴ سلام
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter