اور جلسہ ذِکر میں دُرُودشریف پڑھنا واجِب خواہ خود نامِ اقدس لے یا دوسرے سے سنے۔ اگر ایک مجلس میں سو بار ذکر آئے تو ہر بار دُرُودشریف پڑھنا چاہئے۔اگرنامِ اقدس لیا یا سنا تو دُرُودشریف اُس وَقت نہ پڑھا تو کسی دوسرے وَقت میں اس کے بدلے کا پڑھ لے۔ نام اقدس لکھے تو دُرُودشریف ضَرور لکھے کہ بعض عُلَما کے نزدیک اس وَقت دُرُود لکھنا واجب ہے۔ اکثر لوگ آجکل دُرُود شریف (یعنی مکمل صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم لکھنے) کے بدلے صلعم، عم، ؐ ، ؑ لکھتے ہیں یہ نا جائز و سخت حرام ہے۔ یوہیں رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی جگہ ؓ، رحمۃ اﷲ تعالیٰ کی جگہ ؒ ، لکھتے ہیں یہ بھی نہ چاہیے۔ (بہارِ شریعت حصہ۳،ص۱۰۱۔۱۰۲مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی) اﷲ عزوجل کا اسم مبارک لکھ کراس پر ''ج'' نہ لکھا کریں، عزوجل یا جل جلا لہ پورا لکھئے۔