میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ؟گناہوں کی نُحُوست کس قَدَر بھیانک ہے کہ اس کے سبب موت کے وَقت ایمان برباد ہوجانے کا خطرہ رہتا ہے۔یہاں یہ ضَروری مَسئَلہ ذِہن نشین فرما لیجئے کہ کسی کے بارے میں بُراخواب دیکھنا بے شک باعِثِ تشویش ہے تاہم غیرِ نبی کا خواب شَرِیعت میں حُجَّت یعنی دلیل نہیں اورفَقَط خواب کی بُنیاد پر کسی مسلمان کو کافِر نہیں کہا جا سکتا نیزمسلمان میِّت پرخواب میں کوئی علامتِ کُفر دیکھنے یا خود مرنے والے مسلمان کا خواب میں اپنے ایمان کے سَلب (برباد) ہونے کی خبر دینے سے بھی اُس کو کافِر نہیں کہہ سکتے۔