| برے خاتمہ کے اسباب |
(الدرۃ الفاخرۃ فی کشف علوم الآخرۃ ص۵۱۱ معہ مجموعۃ رسائل الامام الغزالی دارالفکر بیروت)
کسی اور سے ہمیں کیا غَرَض، کسی اور سے ہمیں کیا طلب ہمیں اپنے آقا سے کا م ہے، نہ اِدھر گئے نہ اُدھر گئے
ہمارا کیا بنے گا؟
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے حال زار پر کرم فرمائے،نَزع کے وَقت نہ جانے ہمارا کیا بنے گا!آہ! ہم نے بَہُت گناہ کررکھے ہیں،نیکیاں نام کو نہیں ہیں، ہم دُعاء کرتے ہیں اے اللہ!عَزَّوَجَلَّ نزع کے وقت ہمارے پاس شَیاطین نہ آئیں بلکہ رحمۃٌ لِّلْعٰلمین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کرم فرما ئیں۔
نَزع کے وقت مجھے جلوئہ محبوب دکھا تیرا کیا جائے گا میں شاد مروں گا یا رب
زَبان قابو میں رکھئے!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بے نیازی اور اُس کی خفیہ