Brailvi Books

برے خاتمہ کے اسباب
27 - 31
موت کی تکالیف کا ایک قطرہ
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقِعی بے حد تشویشناک مُعامَلہ ہے۔ بندہ جب بُخار یا دردِ سر وغیرہ میں مبتَلاہوتاہے تو اُس سے کسی بات میں فیصلہ کرنا دُشوار ہوجاتا ہے۔ پھر نَزع کی تکالیف توبَہُت ہی زِیادہ ہوتی ہیں۔ ''شرحُ الصُّدور ''میں ہے، اگر موت کی تکالیف کا ایک قطرہ تمام آسمان وزمین میں رہنے والوں پر ٹپکا دیا جائے تو سب مرجائیں۔ ( شرحُ الصُّدور ص۳۲ دارالکتب العلمیۃ بیروت) اب ایسی نازک حالت میں جب ماں باپ کے روپ میں شیاطین بہکاتے ہوں گے اس وَقت انسان کو اسلام پر ثابت قدم رَہنا کس قَدَر دُشوار ہو جاتا ہوگا۔''کیمیائے سعادت ''میں ہے، حضرتِ سیِّدُنا ابودَرداء رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے: خدا کی قسم! کوئی شخص اس بات سے مطمئن نہیں ہوسکتا کہ مرتے وقت اس کا اسلام باقی رہے گا یا نہیں!      (کیمائے سعادت ج۲ ص ۸۲۵ انتشارات گنجینہ تہران)
یارسول اللہ! کہا تھا مرتے دم          قَبر میں پہنچا تو دیکھا آپ ہیں
Flag Counter