منقول ہے:جب انسان نَزع کے عالَم میں ہوتا ہے دو شیطان اُس کے دائیں بائیں آکر بیٹھ جاتے ہیں۔ دائیں طرف والا شیطان اُس کے والِد کا رُوپ دھار کر کہتا ہے:بیٹا !دیکھ میں تیرا مہربان وشفیق باپ ہوں میں تجھے نصیحت کرتاہوں کہ تو نصاریٰ کا مذہب اِختِیار کرکے مرنا کیوں کہ وُہی سب سے بہترین مذہب ہے۔ بائیں جانِب والا شیطان مرنے والے کی ماں کی صورت میں آتا ہے اور کہتا ہے: میرے لال! میں نے تجھے اپنے پیٹ میں رکھا، اپنا دودھ پلا یا اوراپنی گود میں پالا ہے۔ پیارے بیٹے !میں نصیحت کرتی ہوں، یہودی مذہب اِختیار کرکے مرنا کہ یِہی سب سے اعلیٰ مذہب ہے۔ (التَّذکرۃ لِلقُرطبی ص۳۸ دارالکتب العلمیۃ بیروت)