| برے خاتمہ کے اسباب |
سے چالیس سال عِلم حاصِل کیا۔ اُس نے ساٹھ سال تک مسجِدُالحرام میں عبادت کی مگر اسکا خاتِمہ کُفر پر ہوا۔ سیِّدُنا شیبان راعی رحمۃاﷲ تعالیٰ علیہ نے کہا: اے سُفیان! وہ اس کے گناہوں کی شامت تھی آپ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی ہرگز مت کرنا۔ (سبع سنابل ص۳۴ مکتبہ نوریہ رضویہ، سکھر)
چھڑا زنگ دل کا چھڑا دھیرے دھیرے حجاباتِ ظلمت ہٹا دھیرے دھیرے کر آہستہ آہستہ ذکرِ الٰہی ہو پھر مدحتِ مصطَفٰے دھیرے دھیرے
فرشتوں کا سابِقہ اُستاذ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّوَجَلَّ بے نیاز ہے اُس کی خفیہ تدبیر کو کوئی نہیں جانتا،کسی کو بھی اپنے علم یا عبادت پر ناز نہیں کرنا چاہئے۔ شیطان نے ہزاروں سال عبادت کی، اپنی رِیاضت اور علمیّت کے سبب مُعَلِّمُ المَلَکُوت یعنی فرشتو ں کا اُستاذ بن گیا تھا لیکن اس بدبخت کو تکبُّر لے ڈوبا اور وہ کافِر ہوگیا۔ اب بندوں کو بہکانے کیلئے وہ پورا زور لگاتا ہے، زندَگی بھر تو وسوسے