| برے خاتمہ کے اسباب |
سِکّوں کی خاطِر اپنے آپ کو جہنَّم کے شُعلوں کی نَذر کرنے کی جِسارت کرنے والو! سنو! سنو! روحُ البیان میں نقل کیا گیاہے:جو شخص ناپ تول میں خِیانت کرتا ہے۔ قِیامت کے روز اسے جہنَّم کی گہرائیوں میں ڈالاجائے گا اور دوپہاڑوں کے درمیان بٹھا کرحکم دیاجائے گا، ''ان پہاڑوں کو ناپو اور تولو''جب تولنے لگے گا تو آگ اس کو جلا دیگی۔ ( روحُ البیان ج۱۰ص ۳۶۴ کوئٹہ)
گر ان کے فضل پہ تم اعتماد کر لیتے خدا گواہ کہ حاصِل مُراد کر لیتے
ایک شیخ کا بُرا خاتِمہ
حضرتِ سیِّدُنا سُفیان ثَوری رحمۃاﷲ تعالیٰ علیہ اور حضرتِ سیِّدُنا شیبان راعی رحمۃاﷲ تعالیٰ علیہ دونوں ایک جگہ اکٹّھے ہوئے۔ سیِّدُنا سُفیان ثَوری رحمۃاﷲ تعالیٰ علیہ ساری رات روتے رہے۔ سیِّدُنا شیبان راعی رحمۃاﷲ تعالیٰ علیہ نے سبب گریہ دریافت کیا تو فرمایا: مجھے بُرے خاتمے کاخوف رُلا رہا ہے۔ آہ! میں نے ایک شیخ