Brailvi Books

برے خاتمہ کے اسباب
23 - 31
گُنَہِ گدا کا حساب کیا وہ اگرچِہ لاکھ سے ہیں سِوا 

مگر اے عَفُو تِرے عَفْو کا تو حِساب ہے نہ شُمار ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
آگ لپکتی ہے
    حضرتِ سیِّدُنامالک بن دینا ر علیہ رَحْمَۃُ اللہِ الغفّار ایک بیمار کے سرہانے تشریف لائے جو قریب الموت تھا۔ آپ رحمۃاﷲ تعالیٰ علیہ نے کئی بار اسے کلمہ شریف تلقین فرمایا، لیکن وہ ''دس گیارہ، دس گیارہ'' کی آوازیں لگاتا رہا ! جب اُس سے اِس کی وجہ پوچھی گئی تو کہا:میرے سامنے آگ کا پہاڑ ہے جب میں کلمہ شریف پڑھنے کی کوشِش کرتا ہوں تو یہ آگ مجھے جلانے کیلئے لپکتی ہے۔ پھر آ پ نے لوگوں سے پوچھا:دنیا میں یہ کیا کام کرتا تھا؟ بتایا گیا کہ یہ سُود خور تھا اور کم تولا کرتا تھا۔     (تذکرۃُالاولیاء ص ۵۲۔۵۳ انتشارات گنجینہ تہران)
ناپ تول میں کمی کا عذاب
    آہ !سود خوروں اورناپ تو ل میں کمی کرنے والوں کی بربادی !چند
Flag Counter