Brailvi Books

برے خاتمہ کے اسباب
15 - 31
ترکوں کے دَور کے ) اہلِ مدینہ کو آپ رحمۃا ﷲ تعالیٰ علیہ نے کیسا پایا ؟ فرمایا: ایک مالدار حاجی صاحِب غُرَباء میں کپڑا تقسیم کرنے کی غَرَض سے خریداری کیلئے ایک بزّاز (یعنی کپڑا بیچنے والے) کی دُکان پر پہنچے اور مطلوبہ کپڑا کافی مقدارمیں طَلَب کیا۔ دکاندار نے کہا: میں آپ کا آرڈر پورا تو کرسکتا ہوں مگر میری درخواست ہے کہ آپ سامنے والی دُکان سے خرید فرما لیجئے کیونکہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آج میری اچّھی بِکری ہوگئی ہے، اُس بے چارے پڑوسی دُکان دار کا آج دھندا کچھ مَندا (یعنی کم ہوا) ہے۔ حضرتِ سیِّدی قطب مدینہ رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: پہلے کے اہلِ مدینہ ایسے تھے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
دل سے دنیا کی اُلفت نکالو! اس تباہی سے مولیٰ بچا لو 

مجھ کو دیوانہ اپنا بنا لو، یا نبی تاجدارِ مدینہ
Flag Counter