| برے خاتمہ کے اسباب |
حَسَد ہے۔ اورمَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ یہ وَبا کافی پھیل چکی ہے، آج کل دوسرے کا کاروبار ٹَھپ کرنے کیلئے بڑی جِدّوجُہد کی جاتی ہے، اُس کے مال کی خواہ مخواہ خرابیاں بیان کر کے اُس دکاندار پر طرح طرح کے اِلزامات ڈالے جاتے ہیں اور یوں حَسَد کے سبب جھوٹ، غیبت ، چُغلی، آبروریزی اور نہ جانے کیا کیا مزید گناہ کئے جاتے ہیں۔ آہ! اب اکثر مسلمانوں میں بھائی چارہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے کے مسلمان کتنے بھلے انسان ہوتے تھے اس کو اس حِکایت سے سمجھئے :
سیّدی قطبِ مدینہ کی حکایت
خلیفہ اعلیٰ حضرت، شیخُ الفضیلت، سیِّدُناو مولیٰناو مرشِدُنا ضیاء الدین احمد قادری رضوی مدنی المعروف قطبِ مدینہ رحمۃا ﷲ تعالیٰ علیہ تُرکوں کے ''دورِ خدمت '' سے ہی مدینہ منوَّرہ زادَھَااللہُ شَرَفاًوَّ تَعظِیْماً میں مقیم ہوگئے تھے ، تقریباً سَتَتَّر برس وہاں قِیام رہا اور اب جنَّتُ البقیع میں آپ رحمۃا ﷲ تعالیٰ علیہ کا مزارِ فائضُ الاَنوار ہے۔ آپ رحمۃا ﷲ تعالیٰ علیہ سے کسی نے عَرض کی:یاسیِّدی !پہلے کےــ(غالِباً