Brailvi Books

برے خاتمہ کے اسباب
13 - 31
حَسَد کی تعریف
     حَسَدکرنے والے کو حاسِد اور جس سے حَسَد کیا جائے اُس کو مَحْسُود کہتے ہیں۔ '' لِسانُ الْعَرَب''جلد3 صفحہ166پر حَسَد کی تعریف یوں بیان کی گئی ہے :
''اَلْحَسَدُاَنْ تَتَمَنّٰی زَوَالَ نِعْمَۃِ الْمَحْسُوْدِ اِلَیْک۔''
یعنی حَسَد یہ ہے کہ تُو تمنّا کرے کہ مَحْسُود کی نعمت اُس سے زائل ہو کر تجھے مل جائے۔
حسد کی تعریف کا آسان لفظوں میں خُلاصہ
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !بیان کردہ تعریف سے معلوم ہوا کہ کسی کے پاس کوئی نعمت دیکھ کر تمنّا کرنا کہ کاش ! اِس سے یہ نعمت چِھن کر مجھے حاصِل ہو جائے۔ مَثَلاً کسی کی شہرت یا عزّت سے نفرت کا جذبہ رکھتے ہوئے خواہِش کرنا کہ یہ کسی طرح ذلیل ہو جائے اوراس کی جگہ مجھے عزّت کا مقام حاصِل ہو جائے، نیز کسی مالدار سے جَل کر یہ تمنّا کرنا کہ اِس کا کسی طرح نقصان ہو جائے اور یہ غریب ہو جائے اور میں اس کی جگہ پر دولت مند بن جاؤں۔اس طرح کی تمنا کرنا
Flag Counter