Brailvi Books

بغض وکینہ
9 - 79
گناہگاروں کے ساتھ ساتھ چغل خور اور کینہ پَرْوَر بھی جائیں گے ۔
ہم قَہرِ قَھّار اور غَضَبِ جبّار سے اُسی کی پناہ کے طلبگار ہیں ۔  
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{2} بخشش نہیں ہوتی 
	رسولِ نذیر ، سِراجِ مُنیر،محبوبِ ربِّ قدیرصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:ہر پیر اور جمعرات کے دن لوگوں کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں ،  
 پھر بُغْض وکینہ رکھنے والے دو بھائیوں کے علاوہ ہر مؤمن کو بخش دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے:اُ تْرُکُوْا اَوِ ارْکُوْا ہٰذَیْنِ حَتّٰی یَفِیْئَا  ان دونوں کو چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ اُس بُغْض سے واپس پلٹ آئیں ۔
(صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃ ، باب النھی عن الشحناء ،ص۱۳۸۸ ،الحدیث۲۵۶۵)
	 مسلمانوں کا کینہ اپنے سینہ میں پالنے والوں کے لئے رونے کا مقام ہے کہ خدائے رحمن کی طرف سے ہرپیراور جمعرات کو بخشش کے پروانے تقسیم ہوتے ہیں لیکن کینہ پَرْوَراپنی قلبی بیماری کی وجہ سے بخشے جانے والے خوش نصیبوں میں شامل ہونے سے محروم رہ جاتا ہے !

تجھے واسِطہ سارے نَبیوں کا مولیٰ
مِری بخش دے ہر خطا یاالٰہی
(وسائل بخشش ص ۷۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد