Brailvi Books

بغض وکینہ
8 - 79
کینے کے  نقصانات 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دل ہی دل میں پلنے والا کینہ دُنیا وآخرت میں کیسے کیسے نقصانات کا سبب بنتا ہے ! چند جھلکیاں ملاحظہ کیجئے ، چنانچہ 
{1}  چغل خوری اور کینہ پَرْوَرِی دوزخ میں لے جائیں گے
	سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:اِنَّ النَّمِیْمَۃَ وَالْحِقْدَ فِی النَّارِ لَایَجْتَمِعَانِ فِیْ قَلْبِ مُسْلِمٍبے شک چغل خوری اور کینہ پروری جہنم میں ہیں ، یہ دونوں کسی مسلمان کے دل میں جمع نہیں ہو سکتے ۔  
(المعجم الاوسط،باب العین ، من اسمہ عبدالرحمٰن،۳/۳۰۱،الحدیث ۴۶۵۳)
	اَ لْاَمَانْ وَ الْحَفِیْظ !جہنم کے عذابات اس قدر خوفناک اور دہشتناک ہیں کہ ہم تصوُّر بھی نہیں کرسکتے ،کئی احادیث وروایات میں یہ مضامین موجود ہیں کہ دوزخیوں کوذِلّت ورُسوائی کے عالَم میں داخلِ جہنم کیا جائے گا،وہاں دُنیا کی آگ سے ستّر گنا تیز آگ ہوگی جو کھالوں کو جَلا کرکوئلہ بنادے گی،ہڈیوں کا سُرمہ بنادے گی، اس پر شدید دُھواں جس سے دَم گھٹے گا،اندھیرا تنا کہ ہاتھ کو ہاتھ سُجھائی نہ دے، بھوک پیاس سے نڈھال بیڑیوں میں جکڑے جہنمی کو جب پینے کے لئے اُبلتی ہوئی بدبودار پِیپ دی جائے گی تو منہ کے قریب کرتے ہی اس کی تپش سے منہ کی کھال جھڑ جائے گی ،کھانے کو کانٹے دار تھوہڑ ملے گا،لوہے کے بڑے بڑے ہتھوڑوں سے اسے پِیٹا جائے گا۔اسی قسم کے بے شمار رَنج واَلم اور تکلیفوں سے بھرپورجگہ ہوگی جہاں دیگر