Brailvi Books

بغض وکینہ
7 - 79
 نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے ، اپنے مسلمان بھائی کی خیرخواہی کرنے کے بجائے اُسے تکلیف پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے ،اس کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں جس سے فتنہ وفساد جنم لیتا ہے۔فی زمانہ اس کی مثالیں کھلی آنکھوں سے دیکھی جاسکتی ہیں ۔ اللہ  تعالیٰ ہم سب کو اس مُہلِک بیماری سے بچائے ۔
  ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 پچھلی اُمَّتوں کی بیماری 
	یاد رہے کہ بُغْض وکینہ آج کل کی پیداوارنہیں بلکہ بہت پرانی بیماری ہے ،ہم سے پہلی اُمتیں بھی اس کا شکار ہوتی رہی ہیں ۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحِبِ جُودو نَوالصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ باکمال ہے: ’’عنقریب میری اُمّت کو پچھلی امتوں کی بیماری لاحِق ہو گی۔‘‘ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عَرْض کی: ’’پچھلی اُمتوں کی بیماری کیا ہے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’تکبُّر کرنا، اِترانا، ایک دوسرے کی غیبت کرنا اور دُنیا میں ایک دوسرے پر سبقت کی کوشِش کرنا نیز آپس میں بُغض رکھنا، بُخْل کرنا،یہاں تک کہ وہ ظُلم میں تبدیل ہوجائے اور پھر فِتنہ وفساد بن جائے۔‘‘(المعجم الاوسط،باب المیم،من اسمہ مقدام،۶/۳۴۸،الحدیث:۹۰۱۶)

گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی
بُری عادتیں بھی چُھڑا یاالٰہی
(وسائل بخشش ص ۷۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد