Brailvi Books

بغض وکینہ
78 - 79
خلاصۂ کتاب 
	کینہ مُہلک باطنی مرض ہے اور اس کے بارے میں جاننا فرض ہے 
	کینہ یہ ہے کہ انسان اپنے دل میں کسی کو بوجھ جانے، اُس سے دشمنی وبغض رکھے، نفرت کرے اور یہ کیفیت ہمیشہ ہمیشہ باقی رہے  
	کسی مسلمان سے بلا وجہ شرعی کینہ رکھنا حرام ہے
	کسی ظالم سے کینہ رکھنا جائز جبکہ بدمذہب وکافر سے کینہ رکھنا واجب ہے ۔ 
کینہ رکھنے والے کو ان نقصانات کا سامنا ہوگا
	(۱)دوزخ میں داخلہ(۲) بخشش سے محرومی (۳)شبِ براء ت میں بھی محروم رہتا ہے(۴)جنت کی خوشبو بھی نہ پائے گا(۵)ایمان برباد ہونے کا خطرہ ہے (۶)دعا قبول نہیں ہوتی(۷)دیگر گناہوں کا دروازہ کھل جاتا ہے (۸)اسے سکون نصیب نہیں ہوتا(۹)صحابہ کرام علیہم الرضوان، سادات عظام  رضی اللہ تعالٰی عنہم ، علمائے کرام اور عربوں سے بُغْض وکینہ رکھنا زیادہ بُرا ہے ۔
کینے کا علاج
	(۱)ایمان والوں کے کینے سے بچنے کی دعا کیجئے
	(۲)کینے کے اسباب (غصہ ،بدگمانی ، شراب نوشی ، جُوا وغیرہ)دور کیجئے 
	(۳)سلام ومصافحہ کی عادت بنالیجئے
	(۴)بے جا سوچنا چھوڑ دیجئے