معلوم ہوئی کہ ایک کافر کا ہاتھ میرے پیٹ پر ہے ۔ ایسی عداوت رکھنا چاہیے ۔
(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص۲۷۶بتصرف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بدمذہبوں کی صحبت ایمان کے لئے زہر قاتل ہے
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 504 صفحات پر مشتمل کتاب ’’غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘کے صفحہ63پرہے:بدمذہبوں کی صُحبت ایمان کیلئے زہرِ قاتل ہے،ان سے دوستی اور تعلُّقات رکھنے کی احادیثِ مبارکہ میں مُمانَعَت ہے۔ چُنانچِہ سلطانِ عَرَب،محبوبِ ربصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو کسی بد مذہب کو سلام کرے یا اُس سے بَکُشادہ پیشانی ملے یا ایسی بات کے ساتھ اُس سے پیش آئے جس میں اُس کا دل خوش ہو،اس نے اس چیز کی تَحقیر کی جواللہ عَزَّوَجَلَّ نے محمد(صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) پر اُتاری۔‘‘(تاریخ بغداد،۰ ۱/۲۶۲) رسولِ نذیر ، سِراجِ مُنیر،محبوبِ ربِّ قدیرصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ دِلپذیر ہے: ’’جس نے کسی بد مذہب کی(تعظیم و) توقیر کی اُس نے دین کے ڈھا دینے پر مدد دی۔‘ ‘ (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط، ۵/۱۱۸،الحدیث ۶۷۷۲) رحمتِ عالمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے:تم ان سے دُور رہو اور وہ تم سے دُور رہیں ، کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں اور فتنے میں نہ ڈال دیں ۔( مُقدّمہ صَحیح مُسلِم ص۹حدیث ۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد