Brailvi Books

بغض وکینہ
68 - 79
 وَسوَسے) کو جڑ سے قَطع کر(یعنی کاٹ) دیتی ہے ۔(مُلَخَّص ازفتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ،۱/ ۷۷۰) (اِس دعا کے حصۂ آیت کو آپ کی معلومات کیلئے مُنَقَّش ہلالین اور رسمُ الخط کی تبدیلی کے ذَرِیعے واضِح کیا ہے)					(ماخوذ از نیکی کی دعوت، ص۱۰۴تا ۱۰۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کسی کو کسی سے بُغْض وحَسَد نہ ہوگا
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قیامت سے پہلے ایک وَقْت ایسا بھی آئے گا جب کسی کو کسی سے بُغْض وحَسَد نہ ہوگا ، چنانچہ حضرتِ سیِّدُناابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار ، بِاِذنِ پرَوَرْدگار غیبوں پرخبردار، صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا فرمانِ مُشکبارہے : خدا کی قسم! ابنِ مریم (یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام)اُتریں گے، حاکم عادِل ہو کر کہ صلیب توڑ دیں گے ا ور خنزیر فنا کردیں گے، جِزیہ ختم فرما دیں گے ،اونٹنیاں آوارہ چھوڑ دی جائیں گی جن پر کام کاج نہ کیا جاوے گااور کینے ، بُغْض اورحَسَد جاتے رہیں گے ،وہ مال کی طرف بلائیں گے تو کوئی اُسے قبول نہ کرے گا ۔(صحیح مسلم،کتاب الایمان، ص۹۱،الحدیث:۲۴۳ )
 	مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان حدیثِ پاک کے اس حصے ’’اور کینے ، بُغْض اورحَسَد جاتے رہیں گے‘ ‘ کے تحت فرماتے ہیں : یعنی حضرتِ سَیِّدُنا عیسٰی علیہ السلام کی برکت سے لوگوں کے دلوں سے حَسَد، بُغْض (اور)کینے نکل جائیں گے کیونکہ کسی کے دل میں دُنیا کی محبت نہ رہے