عِلاج بھی کیجئے :
{۱} جب بھی دل میںکینہ محسوس ہو تو’’اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم‘‘ ایک بار پڑھنے کے بعد اُلٹے کندھے کی طرف تین بار تُھوتُھو کردیجئے ۔
{۲} روزانہ دس بار ’’اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم‘‘پڑھنے والے پر شیطان سے حفاظت کرنے کے لئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایک فِرِشتہ مقرَّر کردیتا ہے ۔
{۳} سورۃُالاخلاص گیارہ بار صبح (آدھی رات ڈھلے سے سورج کی پہلی کِرن چمکنے تک صبح ہے) پڑھنے والے پر اگر شیطان مع لشکر کے کوشِش کرے کہ اس سے گناہ کرائے تو نہ کراسکے جب تک کہ یہ (پڑھنے والا)خود نہ کرے ۔(الوظیفۃ الکریمہ ص۲۱)
{۴} سورۃ ُالنَّاس پڑھ لینے سے بھی وَسوَسے دور ہوتے ہیں۔
{۵} مُفَسِّرِ شَہِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمفتی احمد یارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان فرماتے ہیں: ’’صُوفیائے کرام رَحمَہُمُ اللہُ السلام فرماتے ہیں کہ جو کوئی صبح شام اِکّیس اِکّیس بار ’’لاحَول شریف‘‘پانی پر دم کرکے پی لیا کرے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ وسوسۂ شیطانی سے بَہُت حد تک اَمن میں رہے گا ۔‘‘ (مراٰۃالمناجیح،۱/۸۷ )
{۶} ہُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظّٰہِرُ وَ الْبَاطِنُ ۚوَ ہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۳﴾ (پ۲۷،الحدید:۳) کہنے سے فوراً وَسوَسہ دور ہوجاتا ہے ۔
{۷} سُبْحٰنَ الْمَلِکِ الْخَلَّاقِ،{ اِنۡ یَّشَاۡ یُذْہِبْکُمْ وَیَاۡتِ بِخَلْقٍ جَدِیۡدٍ ﴿ۙ۱۹﴾ وَّ مَا ذٰلِکَ عَلَی اللہِ بِعَزِیۡزٍ ﴿۲۰﴾ } (پ۱۳، ابراہیم :۱۹،۲۰)کی کثرت اسے( یعنی