Brailvi Books

بغض وکینہ
63 - 79
 سے کینہ و حَسَد پیدا نہ ہو۔( بہار شریعت ج۱، حصہ ۳ص۵۵۳)
(4)  موقع محل کے مطابق عمل کیجئے 
	جس مقام پر جن موافقِ شرع آداب یا مُسْتَحَبَّات پر عمل کرنے کا رواج ہو وہاں اس سے ہٹ کر عمل کرنا بھی لوگوں کے دل میں بُغْض وکینہ پیدا کرسکتا ہے ۔ چنانچہ بہارِ شریعت میں ہے:جہاں یہ اندیشہ ہو کہ تعظیم کے لیے اگر کھڑا نہ ہوا تو اس کے دل میں بُغْض وعداوت پیدا ہوگا، خصوصاً ایسی جگہ جہاں قیام کا رواج ہے تو قیام کرنا چاہیے تاکہ ایک مسلم کو بُغْض و عداوت سے بچایا جائے۔  
(بہارشریعت ج ۳،حصہ ۱۶،ص۴۷۳)
(5)  مشورہ بُغْض وکینے کو کافُور کرتا ہے
	جہاں بہت سارے افراد کسی کام میں شامل ہوں وہاں مشورہ کرنا قُربت کا باعث ہے۔مشورہ کر نا ایسا مبارک فعل ہے کہ اس سے وہ شخص جس سے مشورہ کیا جائے اپنی قدر و قیمت اور تکریم و اہمیت محسوس کر کے مَسْرُور ہو گا اور اُس کی مشورہ لینے والے سے وابستگی و قربت بڑھے گی۔بلکہ اگر ناراض اسلامی بھائی سے مشورہ کیا جائے تویہ مشورہ کرنا اس کا بُغْض و کینہ کافور اور ناراضگی دور کر کے دل میں لُطْف و محبت کا نور پیدا کریگا  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ۔)مدنی کاموں کی تقسیم ص ۴۲)

(6) کسی کی اِصلاح کرنے کا انداز محبت بھرا ہونا چاہئے
	میٹھے میٹھے مَدَنی آقاصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو جب کسی کی بات پہنچتی