Brailvi Books

بغض وکینہ
62 - 79
دوسروں کو اپنے کینے سے بچانے کے طریقے 
	کیا ہی اچھا ہو اگر ہم ایسی باتوں سے بچیں جن کی وجہ سے لوگ کینے میں مبتلا ہوجاتے ہیں ، اس ضمن میں 10مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
(1)  کسی کی بات کاٹنے سے بچئے
	کسی کی بات کاٹنا آدابِ گفتگو کے خلاف ہے اور جس کی بات کاٹی جائے وہ کینے میں بھی مبتلاہو سکتا ہے ۔حضرت عبد اﷲبن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما کاارشاد ہے:کسی بیوقوف کی بات نہ کاٹو کہ وہ تمہیں اذیت دے گا اور کسی عقل مند کی بات نہ کاٹو کہ وہ تم سے بُغْض رکھے گا۔(احیاء العلوم ،۲/۲۲۴)
(2)  تعزیت کے دوران مسکرانے سے بچئے
	کسی غمزدہ کی تعزیت کرنا بڑی اچھی بات ہے لیکن ایسے موقع پر مسکرانے سے بچئے کیونکہ ایسے موقع پرمسکرانا دلوں میں بُغْض وکینہ پیدا کرتا ہے۔
(مجموعہ رسائل امام غزالی،رسالہ الادب فی الدین ص۴۰۹) 
(3)  کسی کی غلطی نکالنے میں احتیاط کیجئے 
	کسی کی گفتگو میں سے تلفظ یا گرائمر کی غلطی نکالنے میں بھی احتیاط کرنی چاہئے کیونکہ اس سے بھی سامنے والے کے دل میں کینہ پیدا ہوسکتا ہے ،غالباًاسی حکمت کے پیش نظر بہارشریعت میں یہ شرعی مسئلہ بیان کیا گیا ہے :جو شخص (قرآن)غلط پڑھتا ہو تو سُننے والے پر واجب ہے کہ بتا دے، بشرطیکہ بتانے کی وجہ