Brailvi Books

بغض وکینہ
58 - 79
{2} حضرت ہند بنت عتبہ (زوجہ ابوسفیان بن حرب) رضی اللہ تعالٰی عنہاجو حضرتِ سیِّدُنا امیر حمزہ  رضی اللہ تعالٰی عنہ  کا کلیجا چبا گئی تھیں ،ایمان لاکر کہنے لگیں :یارسولَاللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! روئے زمین پر کوئی اہلِ خیمہ میری نگاہ میں آپصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کے اہلِ خیمہ سے زیادہ مَبْغُوض نہ تھے لیکن آج میری نگاہ میں رُوئے زمین پر کوئی اہلِ خیمہ آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اہلِ خیمہ سے زیادہ محبوب نہیں ۔‘‘ 
(صحیح البخاری،کتاب مناقب الانصار،باب ذکر ہند بنت عتبۃ،۲/۵۶۷،،الحدیث۳۸۲۵)
	{3}حضرت صفوان بن اُمیہ  رضی اللہ تعالٰی عنہ  کا بیان ہے کہ حُنَین کے دن رسولاللہ  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھے مال عطا فرمایا، حالانکہ آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  میری نظر میں مَبْغُوض ترین خلق تھے۔ آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّممجھے عطا فرماتے رہے یہاں تک کہ آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میری نظر میں محبوب ترین خَلْق ہوگئے۔ 
(جامع الترمذی،کتاب الزکاۃ،باب ماجاء فی اعطاء المؤلفۃ قلوبہم،ج۲،ص۱۴۷،الحدیث۶۶۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

بُغْض وعناد رکھنے والا یہودی کیسے مسلمان ہوا؟
    ہمارے بُزُرگانِ دین رَحِمَھُمُ اللہُ المُبین بھی نبی کریم رَء ُوفٌّ رَّحیم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بُغْض وکینہ رکھنے والوں کے بُرے سلوک پر