مُعاملات میں اس طرح مُنہَمِک ہوجا ئیں جیسا کہ ہمارے اَسلاف رَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰی کا مَدَنی انداز تھا۔(خودکشی کا علاج ص ۵۰)
کریں نہ تنگ خیالاتِ بد کبھی ، کردے
شُعُور و فکر کو پاکیزگی عطا یاربّ (وسائل بخشش ص ۹۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۵)مسلمانوں سے اللہ کی رضا کے لئے محبت کیجئے
محبت کینے کی ضد (یعنی اُلٹ)ہے لہٰذا اگر ہم رضائے الٰہی کے لئے اپنے مسلمان بھائی سے محبت رکھیں تو کینے کو دل میں آنے کی جگہ نہیں ملے گی اور ہمیں دیگر فوائد وفضائل بھی حاصل ہوں گے ۔فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:جو کوئی اپنے مسلمان بھائی کی طرف مَحَبَّت بھری نظر سے دیکھے اور اُس کے دل یا سینے میں عداوت نہ ہو تو نگاہ لَوٹنے سے پہلے دونوں کے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔
(شعب الایمان، ۵/۲۷۰،الحدیث۶۶۲۴)
مِرے جس قَدَر ہیں اَحباب انہیں کردیں شاہ بیتاب
ملے عشق کا خزانہ مَدَنی مدینے والے (وسائل بخشش ص۲۸۸ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۶)دُنیاوی چیزوں کی وجہ سے بُغْض وکینہ رکھنا عقل مندی نہیں
کینے کی بنیاد عموماً دُنیاوی چیزیں ہوتی ہیں ،لیکن سوچنے کی بات ہے کہ کیا دُنیا