Brailvi Books

بغض وکینہ
46 - 79
آپس میں بغض وعداوت جڑ پکرلیتی ہے
	جب اٰلِ کِسْرٰی کے خزانوں کو امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس لایا گیا تو آپ رونے لگے، حضرت سیِّدُنا عبد الرحمن بن عَوْف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: یا امیر المؤمنین (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)! کس چیز نے آپ کو رُلایا ہے؟ آج تو شکر کا دن ہے، فرحت و سُرور کا دن ہے۔ حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: مَا کَثُرَ ہٰذَا عَنْدَ قَوْمٍ اِلَّا اَ لْقَی اللہُ بَیْنَہُمُ الْعَدَاوَۃَ وَ الْبَغْضَائَ  یعنی جس قوم کے پاس بھی اس(مال) کی کثرت ہو جائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کو بغض و عداوت میں مبتلا فرما دیتا ہے۔(المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب الزہد،باب کلام عمر بن الخطاب ،۸/۱۴۷،الحدیث:۵،ملخصاً)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۳)  سلام ومصافحہ کی عادت بنالیجئے
 	مسلمان سے ملاقات کے وَقْت سلام ومصافحہ کرنے کی بڑی فضیلت ہے نیز آپس میں ہاتھ ملانے سے کینہ ختم ہوتا ہے اور ایک دوسرے کو تحفہ دینے سے محبت بڑھتی اور عداوت دور ہوتی ہے، نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:  تَصَافَحُوْا یَذْہَبِ الْغِلُّ وَ تَہَادَوْا تَحَابُّوْا وَتَذْہَبِ الشَّحْنَاءُ  مصافحہ کیا کرو کینہ دور ہوگا اور تحفہ دیا کرو محبت بڑھے گی اور بُغْض دور ہوگا ۔
(موطأ امام مالک،کتاب حسن الخلق،۲/۴۰۷، الحدیث:۱۷۳۱)