Brailvi Books

بغض وکینہ
44 - 79
تُو نشے سے باز آ مت پی شراب ۱
دو جہاں ہوجائیں گے ورنہ خراب
 (وسائل بخشش ص ۶۶۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (چوتھاسبب)	     نعمتوں کی کثرت
	نعمتوں کی فَراوانی بھی آپس میں بُغْض وکینہ کا ایک سبب ہے ،شکرِ نعمت اور سخاوت کی عادت اپنا کر اس سے بچنا ممکن ہے ۔امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایاکہ میں نے سرکارِ مدینہ راحتِ قلب وسینہ صلَّی اللہُ تَعالٰی علیہ و اٰلہ وسلَّمکو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ’’لَا تُفْتَحُ الدُّنْیَا عَلٰی اَحَدٍ اِلَّا اَلْقَی اللہُ عَزَّ وَجَلَّ بَیْنَہُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَائَ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ‘‘ یعنی دنیا کسی پر کشادہ نہیں کی جاتی مگر اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کو تاقیامت بُغْض و عداوت میں مبتلا فرما دیتا ہے۔
(مسند احمد،مسند عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ،۱/۴۵،الحدیث:۹۳)
بغض وعداوت میں پڑ جاؤ گے 
	حضرت سیِّدُناحسن رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اصحابِ صفّہ کے پاس تشریف لائے اور اِستفسار فرمایا: ’’تم نے صبح کس حال میں کی؟‘‘ انہوں نے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
  ۱؎:   شراب نوشی کے نقصانات کے بارے میں مزید تفصیل جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے  ’’برائیوں کی ماں‘‘کا ضرور مطالعہ کیجئے ۔