(دوسرا سبب) بدگُمانی
کسی کے بارے میں بدگمانی کرنے سے بھی کینہ پیدا ہونا ممکن ہے تِلمیذِ صدر الشریعہ حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ اعظمی علیہ رحمۃُ اللہِ القوی اسلامی بہنوں کو نصیحت کے مَدَنی پھول دیتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں :’’گھر کے اندر ساس،نندیں یا جیٹھانی،دیورانی یا کوئی دوسری عورتیں آپس میں چپکے چپکے باتیں کررہی ہوں تو عورت کو چاہیے کہ ایسے وَقْت میں ان کے قریب نہ جائے اور نہ یہ جُستجو کرے کہ وہ آپس میں کیا باتیں کررہی ہیں اور بلاوجہ یہ بدگمانی بھی نہ کرے کہ کچھ میرے ہی متعلق باتیں کر رہی ہوں گی کہ اس سے خواہ مخواہ دل میں ایک دوسرے کی طرف سے کینہ پیدا ہو جاتا ہے جو بہت بڑا گناہ ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے فساد ہونے کا سبب بن جایا کرتا ہے۔‘‘ ۱؎ (جنتی زیور ص ۵۹)
مجھے غیبت و چغلی و بدگمانی
کی آفات سے تُو بچا یاالٰہی
(وسائل بخشش ص۸۰ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(تیسراسبب) شراب نوشی اور جُوا
شراب پینے اور جُوا کھیلنے جیسے حرام وجہنم میں لے جانے والے کام سے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎:بدگمانی کے بارے میں مزید تفصیل جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے ’’بدگمانی‘‘کا ضرور مطالعہ کیجئے ۔