Brailvi Books

بغض وکینہ
41 - 79
 اس طرح کہ جب کوئی شخص غصے سے مَغْلُوب ہوکر کسی کو نقصان پہنچاتا ہے تو سامنے والا بھی اپنا رَدِّعمل دیتا ہے۔ یوں مسلسل عمل اور رَدِّ عمل کے نتیجے میں دلوں میں بُغْض وکینہ اپنی جگہ بنالیتا ہے ۔اس لئے اگر غصے کو اللہ  تعالیٰ کی رضا کے لئے پی لیا جائے تو ثواب ملنے کے ساتھ ساتھ کینے کا بھی سَدِّ باب ہوجائے گا ،بطورِ ترغیب غصہ پینے کی فضیلت ملاحظہ کیجئے : چنانچہ 
غُصّہ پینے والے کیلئے جنتی حُور
	رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ بشارت نشان ہے: جس نے غُصّے کو ضبط کرلیا حالانکہ وہ اسے نافذکرنے پر قادر تھا تو اللہعَزَّوَجَلَّ بروزِقِیامت اُس کو تمام مخلوق کے سامنے بلائے گااور اِختیار دے گا کہ جس حُور کو چاہے لے لے۔
 (سنن ابی داوٗد،کتاب الادب، باب من کظم غیظاً،۴/۳۲۵ ،۳۲۶،الحدیث ۴۷۷۷ )

حُسنِ اَخلاق اور نرمی دو
دُور ہو خُوئے اِشتِعال۱؎ آقا
(وسائل بخشش ص ۳۵۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 				صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
  ۱؎: خوئے اشتِعال یعنی غصے کی عادت،(غصے کے بارے میں مزید تفصیل جاننے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے ’’غصے کا علاج‘‘(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)کا ضرور مطالعہ کیجئے ۔)