Brailvi Books

بغض وکینہ
40 - 79
’’راہِ جنّت‘‘کے چھ حروف کی نسبت سے کینے کے6علاج

(۱)  ایمان والوں کے کینے سے بچنے کی دعا کیجئے
	ہراسلامی بھائی کو چاہئے کہ ایمان والوں کے کینے سے بچنے کی دعا کرتا رہے ،  درجِ ذیل مختصرقرآنی دعا کو یاد کرلینا اوروقتاً فوقتاً پڑھنا بھی بہت مفید ہے ۔چنانچہ پارہ 28سورۂ حشر کی آیات 10میں ہے :
 وَ لَا تَجْعَلْ فِیۡ قُلُوۡبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّکَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿٪۱۰﴾ 
( ترجمہ کنزالایمان : اور ہمارے دل میں ایمان والوں کی طرف سے کینہ نہ رکھ اے رب ہمارے ! بیشک تو ہی نہایت مہربان رحم والا ہے ۔)
	دعا کے ساتھ ترجمہ پڑھنے کی حاجت نہیں ،ہاں! معنی پر ضرورنظر رکھئے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 			صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲)  اسباب دور کیجئے 
	بیماری جسمانی ہویا رُوحانی !اس کے کچھ نہ کچھ اَسباب ہوتے ہیں، اگر ان اسباب کا سدِ باب کرلیا جائے تو بیماری سے چھٹکارا پانا آسان ہوجاتا ہے ۔لہٰذاکینے کے چندممکنہ اسباب اور ان کے خاتمے کا طریقہ عَرْض کرتا ہوں،چنانچہ
(پہلا سبب)		                 غصہ
	احیاء العلوم اور دیگر کئی کتب میں ہے کہ کینہ غصے کی کوکھ سے جنم لیتا ہے ۔وہ