اللہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر بے شمار دُرودیں ہوں اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
ٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اپنے دل پر غور کرلیجئے
ہر اسلامی بھائی کو چاہئے کہ پہلی فرصت میں اپنے گھر بار، عزیز واقارب ،محلہ داروں ،مارکیٹ یا دفتر میں ساتھ کام کرنے والوں ، ساتھ پڑھنے والوں الغرض جن جن سے اس کا واسطہ پڑتا ہے ،ان کے بارے میں اپنے دل کو پوری دیانتداری سے ٹٹولے کہ بلاوجہ شرعی کہیں کسی کی دشمنی تو نہیں چھپی ہوئی؟اسے نقصان پہنچانے کی خواہش تو موجود نہیں ؟اگر اسے نقصان پہنچے تو خوشی تو نہیں محسوس ہوتی ؟ اس کی غیبت،چغل خوری ،حق تلفی اوردل آزاری کا سلسلہ تو نہیں ؟اگر ان سوالات کا جواب ہاں میں ملے تو فوراً توبہ کیجئے اور کینے سے بچنے کے لئے کوشاں ہوجائیے۔غوروفکر کا یہ عمل ہرروز نہیں تو کم از کم ہرہفتے ایک بار ضرور کرنے کی مدنی التجا ہے ۔
ہمارا مَدَنی مقصد:مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد